ايران ۔ قرآنی نيوز ايجنسی نے اخبار چينل" راصد " سےنقل كيا ہے كہ گذشتہ روز سيد حسن النمر نےاس تقريب كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ مختلف اديان ومذاہب كے پيروكاروں كے درميان گفتگو كی بنياد یہ ہونی چاہئے كہ احكام الٰہی اور عدل و انصاف كا دنيا میں رواج ہو۔
اس منصف شيعہ محقق نے شمعون پريز اسرائيلی صدر كيموجودگی كو تعجب آميز قرار ديا اور كہا كہ یہ اجلاس فقط سياسی تھا اوركسی طرح بھی اپنے مقصد كے حصول كےلئے نہیںتھا ۔
اس اجلاس مين اسرائيلی صدر كی شركت پر علماء اسلامی اور بعض عربی واسلامی ممالك سر براہوں نے تنقيد كی ہے ۔
۳۲۲۱۶۶