افغانستان میں ثقافتی يلغار كے مقابلے میں حكومت كی خاموشی پر قومی سطح پر تنقيد

IQNA

افغانستان میں ثقافتی يلغار كے مقابلے میں حكومت كی خاموشی پر قومی سطح پر تنقيد

11:42 - November 25, 2008
خبر کا کوڈ: 1712430
سماجی گروپ: افغانستان كی مذہبی ،ثقافتی اور سياسی شخصيات نے اس ملك میں ثقافتی يلغاركے مقابلے میں حكومت كی خاموشی پر شديد تنقيد كی ہے ۔


بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق افغانستان كے صوبہ فارياب سےتعلق ركھنے والے عالم دين حجۃ الاسلام '' سيد حكيم شاہ" نے اپنے ايك خطاب میں كہا ہے كہ حكومت افغانستان اس ملك میں اغيار كی ثقافت كی ترويج كر رہی ہے اور افغانستان كی سركاری ٹی وی پر ہندوستان كی فلمیں نشر كی جارہی ہیں كہ جس سے ہمارے نوجوان گمراہ ہو رہے ہیں ۔
انھوںنے مزيد كہا كہ حكومت كی ذمہ داری ہے كہ وہ اس ثقافتی يلغار كو روكے اس كے علاوہ صوبہ "فارياب" كی ديگر مذہبی ، سياسی اور سماجی شخصيات نے بھی ثقافتی يلغار كے مقابلے میں حكومت افغانستان كی خاموشی پر تنقيد كی ہے ۔
323282





نظرات بینندگان
captcha