يورپين يونين كے وزرائے ثقافت كے اجلاس میں آسيسكو كی شركت

IQNA

يورپين يونين كے وزرائے ثقافت كے اجلاس میں آسيسكو كی شركت

12:11 - November 25, 2008
خبر کا کوڈ: 1712478
بين الاقوامی گروپ: آسيسكو نے يورپين يونين كے وزراءكے بارہویں اور تيرہویں اجلاس میں شركت كی ہے۔ يونين كے یہ اجلاس جمہوریہ آذربائيجان كے دار الحكومت "باكو" میں منعقد ہو رہے ہیں ۔

بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق آسيسكو كے ترجمان نے كہا ہے كہ اس اجلاس كا انعقاد آذربائيجان اور يورپين يونين كے با ہمی تعاون سے كيا جا رہا ہے ،اس اجلاس میںجن ممالك كے وزرائے ثقافت شركت كررہے ہیں ان میں اردن ، ،امارات ، قازقستان ، سعودی عرب، تركمنستان، كرغستان، تاجكستان ، مصر، ليبيا ، مراكش ، قطر ، ملائشيا، سينيگال ، اور تيونس شامل ہیں اس اجلاس كے شركاء تہذيبوں كے مابين گفتگو ، عالمی اقدار كی مقامی تہذيب پر اثرات ، ثقافتی سياست ، ثقافتی ميراث اور تہذيبوں كے مابين گفتگو پر تبادلہ خيال كریں گے ۔
323427

نظرات بینندگان
captcha