نيشنل ائير پورٹ كمپنی كے ادارہ اقامہ نماز كے سربراہ " محمد عباسی" نے قرآنی خبر رساں ايجنسی "ايكنا" سے گفتگو كرتےہوئے كہا كہ اس سال ۱۶ دسمبر ۲۰۰۸ ء كو ملك كے ائير پورٹوں كے ملازمين كے درميان تفسير سورۂ حمد كا مقابلہ منعقد ہوگا۔
انھوں نے مزيد كہا كہ ان مقابلوں میںشركت كے لئے گذشتہ ہفتے سے ملك كے تمام ائيرپورٹوں میں ناموں كا اندراج ہو رہا ہے اور اس وقت تك جاری ہے۔
ياد رہے كہ ملك كے تمام ائير پورٹوں میں پيش نماز حضرات آيت اللہ مكارم شيرازی كی پاكٹ سائز كتاب "تفسير جوان'' سے گذشتہ ماہ مبارك رمضان میں ائيرپورٹس میں ملازم ان خواتين و حضرات كو درس ديتے رہے جو نماز ظہر اور عصر میں شركت كرتے رہے ہیں
324016