بلغاریہ كے دار الحكومت میں اسلامی مركز اور مسجد كی تعمير كی مخالفت

IQNA

بلغاریہ كے دار الحكومت میں اسلامی مركز اور مسجد كی تعمير كی مخالفت

9:51 - November 26, 2008
خبر کا کوڈ: 1712825
بين الاقوامی گروپ: نيشلسٹ پارٹی كی قيادت نے بلغاریہ كے دار الحكومت "صوفیہ" كے ميئر سے مطالبہ كياہے كہ اس شہر میں مسجد اور اسلامی مركز كی تعمير كو روكے ۔

بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی " ايكنا : نے خبر رساں ايجنسی "بگ نيوز ' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ چند روز پہلے بلغاریہ كے مفتی اور شہر صوفیہ كے ميئر كے درميان ملاقات میں شہر صوفیہ كے ميئر نے اس شہر میں اسلامی مركز اور مسجد كی تعمير كے لئے مسلمانوں كو زمين الاٹ كی اور انھیں اس زمين میں مسجد اور اسلامی مزكر كی تعميركی اجازت دےدی ۔
اس ملاقات كے چند گھنٹے بعد بلغاریہ كی نيشلسٹ پارٹی نے صوفیہ كے ميئر كے اس فيصلے پر شديد اعتراض كيا اور اس سے مطالبہ كيا كہ وہ اس فيصلے كے متعلق شہريوں كو جواب دیں۔
يادرہے كہ بلغاریہ كے دار الحكومت صوفیہ میں ايك قديمی مسجد ہے اور نماز جمعہ كے موقع پر اس مسجد میں نمازيوں كے لئے جگہ كم پڑجاتی ہے۔
323650




نظرات بینندگان
captcha