آيت اللہ جوادی آملی كی فلم "يوسف پيغمبر "پر رضامندی

IQNA

آيت اللہ جوادی آملی كی فلم "يوسف پيغمبر "پر رضامندی

9:57 - November 26, 2008
خبر کا کوڈ: 1712828
آرٹ گروپ: آيت اللہ جوادی آملی نے كہا كہ فلم "يوسف پيغمبر " میں آيات قرآنی اور روايات سے بہترين استفادہ كيا گيا ہے اور اس فلم میں دينی مسائل كی بھی خوبصورت نمائش كی گئی ہے۔


بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی " ايكنا : كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ جوادی آملی نے سينما " سائٹ" سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ میں فلم "يوسف پيغمبر " كی تياری میں "فرج اللہ سلحشور" كی زحمات كو قدر كی نگاہ سے ديكھتا ہوں انھوں نے مزيد كہا كہ اس فلم میں قرآنی واقعات كو بہترين انداز میں فلمايا گيا ہے اور دينی مسائل كی بھی بہترين نمائش كی ہے۔
آيت جوادی آملی نے كہا ہے كہ اس فلم میں زيادہ تر آيات قرآنی اور روايات سے استفادہ كيا گيا ہے اور بعض جگہوں پرموضوع كی وضاحت كے لئے ديگر مصادر سے بھی استفادہ كيا گيا ہے۔
آيت اللہ جوادی آملی نے آخر میں كيا ہے كہ قرآنی اور دينی مسائل كو مذہبی فلموں كے ذريعہ سے زيادہ بہتر انداز میں جوانوں كے لئے پيش كيا جا سكتا ہے۔
324108
نظرات بینندگان
captcha