بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی " ايكنا " كے مطابق ۲۱ نومبر ۲۰۰۸ ء كو مدينہ منورہ میں نماز مغرب وعشاء كے بعد ايران كے بين الاقوامی قاری "قاسم رفيعی" نے سورۂ اسراء كی تلاوت كی اور حاضرين سے داد تحسين حاصل كی اس كے بعد حافظ قرآن اور مصر میں منعقد ہونے والے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں پہلی پوزيشن حاصل كرنے والے" شجاع زويدات" نے بعد میں حاضرين كے قرآنی سوالات كے جوابات بھی ديئے۔
ياد رہے كہ مدينہ میں اہل تشيع كی مسجد شہر مدينہ كے قريب ہی واقع ہے اور گذشتہ چند سالوں میں پوری دنيا كے شيعوں كی قرآنی اور مذہبی سر گرميوں كا مركز ہے۔
323470