پاكستان كے شہر پشاور سے شائع ہونے والے روزنامہ " الحاق " كے چيف ایڈیٹر "اشوق احمد مفتی " نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كے عالمی شعبہ سے گفتگو كرتے ہو ئے كہا كہ اسلامی ذرائع ابلاغ يونين مغربی میڈيا كے منفی پروپيگنڈے كا مقابلہ كرتےہوئے مسلمانوں كے حقوق كا دفاع كرے گی ، اور اس يونين سے اسلامی تہذيب كو عام كرنے میں بھی مدد ملے گی ۔ بالخصوص سياسی امور اقتصادی ميدانوں میں اسلامی كاز كو تقويت ملے گی كيونكہ آج معاشی مسائل نے دنيا كی سپر طاقتوں كو بھی پريشان كر ركھا ہے اور ايسے میں اسلامی ممالك دنيا كے لئے بہترين نمونہ عمل ثابت ہو سكتے ہیں ۔
انھوں نے كہا كہ مجھے جب اس يونين كے يورپ میں قيام كی خبر ملی تو میں نے آتنہائی مسرت كا اظہار كيا كيونكہ يورپی معاشرے كی طرف سے یہ اچھا اور مستحسن اقدام ہے اور اسلام كو پيش كرنے كا بہترين موقع ہے ۔ انھوں نے مغربی میڈيا میں منتخب خبروں كی نشريات كے حوالے سے كہا كہ آج اسلامی ممالك كے مكتلف ميدانوں میں بالخصوص معاشی اور سياسی ميدانوں میں دنيا كی اصل طاقت میں تبديل ہورہے ہیں جب كہ مغربی میڈايا مسلمانوں كے بارے میں صحيح خبریں نشركرنے سے گريز كرتا ہے ۔
مثال كے طور پر دنيا میں اس وقت اقتصادی بحران آيا ہے جب كہ اسلامی بينكوں نے اس وقت اسٹاك ماركیٹوں میں خاطر خواہ ترقی كی ہے كہ ايسی صورت میں مغربی میڈيا شريعت اسلام كو اقتصادی ميدان میں سبو تاژ كرنے كے لئے یہ كوشش كر رہا ہے كہ اسلامی اقتصاد كو متزلزل ظاہر كرے تاكہ اسلامی تعليمات كے حقائق پر پردہ ڈالا جا سكے ۔ انھوں نے مغربی میڈيا كے اسلام كے خلاف پروپيگنڈے كا مقابلہ كرنے كے لئے تمام اسلامی ممالك سے اپيل كی كہ وہ اپنی نشريات میں كچھ پروگراموں كو اسلام اور مسلمانوں سےمختص كریں اور دنيا كو بہترين اسلامی تہذيب سے آشنا كروائیں۔
انھوں نے مزيد كہا كہ اس وقت مغربی میڈيا كا براہ راست حملہ مسلمانوں كی جوان نسل پر ہے اور عالمی استكبار یہ چاہتا ہے كہ ننگی تہذيب كو فروغ دے كر جوانوں كو اسلامی اصولوں سے دور كرے ۔
324634