تجويد القرآن پر قطری جوانوں كے عالمی قرآنی مقابلے

IQNA

تجويد القرآن پر قطری جوانوں كے عالمی قرآنی مقابلے

9:04 - November 27, 2008
خبر کا کوڈ: 1713187
بين الاقوامی گروپ: قطر میں اكيسویں عالمی مقابلوں كا انعقاد تجويد القرآن كے عنوان پر " خليج فارس شوراء" كے تعاون سے كيا گيا ۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق قطری اخبار" الشرق:" نے لكھا ہے كہ اس قرآنی مقابلے میں كويت ، بحرين، سعودی عرب، عمان اور قطر سے خواتين و حضرات كے نمائندوں نے شركت كی حفظ حديث كے مقابلے میں بھی جوانوں نے بھر پور شركت كی اور اس مقابلے كے لیے جس كتاب كو متعين كيا گيا تھا وہ محدث نووی كی كتاب " رياض الصالحين" تھی۔ ان مقابلوں كے شركاء نے دوحہ اور " فنا" شہروں كے ثقافتی سنٹروں كے بھی دورے كیے۔ قطر میں جوانوں كے امور كےسربراہ " خالد يوسف اعلی" نے كہا ہے كہ ان مقابلوں كی اختتامی تقريب كا انعقاد دوحہ كے معروف ہوٹل " ايجنسی" میں كيا جائے گا۔
324956
نظرات بینندگان
captcha