بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے آسيسكو نيوز ايجنسی سے نقل كيا ہے كہ عبدالعزيز عثمان التوكيبری نے تيونس میں بين الاقوامی اجلاس سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ مسلم جوانوں كے مسائل كی طرف توجہ كو مسلم ممالك اپنے اداريت قرار دين یہ مسائل تعليمی ، مشغل، اعتدال پسندی، عمومی مكالموں وغيرہ پر مشتمل ہیں۔ اس اجلاس كا موضوع " عالم اسلام كے جوان اور موجودہ مواقع اور آئندہ كی تدابير ہے۔ انھوں نے مطالبہ كيا كہ ۲۰۰۹ كو مسلم جوانوں سے مكالمہ كا سال قرار ديا جائے۔ اور مسلم جوانوں كے لیے مسلم ممالك میں كانفرنسیں منعقد كی جائیں۔
325678