بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے ادارہ كل دفاع سے نقل كيا ہے كہ مشعل عون لبنانی صدر نے تہران میں وزارت دفاع سے منعقدہ نمائش كا دورہ كيا۔ اور دفاعی تجربات سے آشنائی حاصل كی۔ لبنانی صدر نے وزير دفاع سردار محمد مصطفی محمد نجار سےملاقات كی اور دونوں ملكوں كے تعلقات پر تبادلہ خيال كيا۔ وزير دفاع نے لبنانی صدر كا نمائش كا دورہ كرنے پر انكا شكریہ ادا كيا۔ اور اپنےتمام تر تعاون كا يقين دلايا۔ انھوں نے كہا كہ ۳۳ روزہ جنگ امت اسلامی كی پايداری كی علامت ہے اور لبنان كا ملت ايران اور دوسری ملتوں كی نگاہ میں خاص مقام ہے۔ لبنانی صدر نے كہا كہ ايران اور لبنان میں بہت ساری چيزیں مشترك ہیں اور اہم مسائل خواہ علاقائی ہوں يا عالمی كےبارے میں مشترك نظریہ ركھتے ہیں۔
325918