بسوں كے اوپر اسلامی تبليغات ، فلوریڈا میں اسلام كےتعارف كا نيا منصوبہ

IQNA

بسوں كے اوپر اسلامی تبليغات ، فلوریڈا میں اسلام كےتعارف كا نيا منصوبہ

11:28 - November 30, 2008
خبر کا کوڈ: 1714123
بين الاقوامی گروپ: اسلام مخالف تبليغات كےمقابلے كےلیے اور اسلام كے تعارف كےلیے نيا منصوبہ تيار كيا گيا ہے۔ جنوبی فلوریڈا میں ۱۲۰ بسوں كے اوپر اسلامی اشتہار لگائے جائیں گےجو ۲۵ نومبر سے دو ماہ كے عرصہ تك بسوں پر نصب رہیں گے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے نيوز ايجنسی" Marketwatch'' سے نقل كيا ہےكہ اسلامی روابط كونسل امريكا كے سربراہ الطاف علی نے خبر دی ہے كہ فلوریڈا میں اس پروگرام كا مقصد امريكيوں كے اذہان میں اسلام مخالف نظريات كا خاتمہ ہے۔ انھوں نے كہا ۱۲۰ بسوں كے اوپر بڑے بڑے رنگين پوسٹر لگائے جائیں گے۔ جن میں لوگوں سے اپيل كی گئی ہے كہ www.CallingIslam.com سائٹ پر رجوع كریں اور اسلام كے بارے میں صحيح اطلاعات سے بھرہ مند ہوں۔ اور اسی مقصد كے تحت دو پريس كانفرنسیں بھی سيای شہر منعقد كی جائیں گی جس میں دينی رہنما شركت كریں گے اور اسلام مخالف نظريات كا جواب دیں گے۔ یہ كونسل امريكا میں شہری آزادی كا حامی سب سے بڑا گروپ ہے اس كے ۳۵ شعبے امريكا اور كينیڈا میں كام كر رہے ہیں۔ ياد رہےكہ شكاگو میں اسلامی منصوبہ پر عمل كيا گيا اور ۱۱۴ امريكيوں نے اسلام قبول كر ليا۔ اس منصوبے كو اسلامی اطلاعات سے بھرہ مند ہونے كے لیے بہترين قرار ديا گيا ہے۔
325588
نظرات بینندگان
captcha