بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ محمد علی تسخيری نے اس ملاقات میں علماء اسلام كے آپس میں روابط كی ضرورت پر زور ديا۔ مفتی تيونس " شيخ عثمان بطيخ " نے بھی اس ملاقات میں تيونس كے نئے صدر كی قرآنی اور دينی سرگرميوں میں خصوصی دلچسپی كا ذكر كرتے ہوئے كہا ہے كہ حال ہی میں تيونس میں قرآن ریڈيو كا اجرا ہوا ہے۔ قرآنی تعليم كے لیے ايك ہزار سے زائد مراكز قائم كیے گئے ہیں اور تيونس كے " الزينونۃ" نامی مذہبی انسٹیٹيوٹ كو يونيورسٹی كا درجہ دے ديا گيا ہے۔
325960