تقريب مذاہب كونسل كے سربراہ كی مفتی تيونس سے ملاقات

IQNA

تقريب مذاہب كونسل كے سربراہ كی مفتی تيونس سے ملاقات

10:34 - December 01, 2008
خبر کا کوڈ: 1714504
بين الاقوامی گروپ: ۲۵ نومبر ۲۰۰۸ كو تقريب مذاہب كونسل كے سربراہ " آيت اللہ تسخيری" نےمفتی تيونس" شيخ عثمان بطيخ سے ملاقات كی۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ محمد علی تسخيری نے اس ملاقات میں علماء اسلام كے آپس میں روابط كی ضرورت پر زور ديا۔ مفتی تيونس " شيخ عثمان بطيخ " نے بھی اس ملاقات میں تيونس كے نئے صدر كی قرآنی اور دينی سرگرميوں میں خصوصی دلچسپی كا ذكر كرتے ہوئے كہا ہے كہ حال ہی میں تيونس میں قرآن ریڈيو كا اجرا ہوا ہے۔ قرآنی تعليم كے لیے ايك ہزار سے زائد مراكز قائم كیے گئے ہیں اور تيونس كے " الزينونۃ" نامی مذہبی انسٹیٹيوٹ كو يونيورسٹی كا درجہ دے ديا گيا ہے۔
325960

نظرات بینندگان
captcha