فرانس میں عيد قربان سعودی عرب كے ساتھ منائی جائے گی

IQNA

فرانس میں عيد قربان سعودی عرب كے ساتھ منائی جائے گی

11:19 - December 01, 2008
خبر کا کوڈ: 1714557
بين الاقوامی گروپ: فرانس میں مسلم كونسل " cfcm "نے ايك اجلاس كے بعد اعلان كياہے كہ فرانس میں عيد قربان ۸ دسمبر ۲۰۰۸ كو سعودی عرب كے ساتھ منائی جائے گی۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے فرانس كی خبررساں ايجنسی " AFP" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ فرانس كی مسلم كونسل " CFcm" نے اپنے ايك اطلاعیے میںاعلان كيا ہے كہ فرانس میں عيد قربان ۸ دسمبر ۲۰۰۸ كو منائی جائے گی۔ اس اطلاعیے میں مسلمانوں سے درخواست كی گئی ہے كہ وہ حفظ صحت كے اصولوں كا خيال ركھتے ہوئے اور اسلامی شريعت كی پابندی كرتےہوئے اس دن اپنی قربانياں كریں۔
327166
نظرات بینندگان
captcha