بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق " راصد" نيوز چينل نے كہا ہے كہ عراقی آئين پر تجديد نظر كرنے والی كمیٹی كے سربراہ ہمام حمودی نے ايك بيان میں كہا ہے كہ سعودی عرب كی امر بالمعروف اور نہی عن المنكر كمیٹی كا شيعہ حجاج سے رویہ درست نہیں ہےاور اس كے اس اقدام سے سعودی حكمرانوں كی گفتگو بين اديان و تمدن كی قلعی كھل گئی ہے۔ عراقی مجلس اعلی كے ركن نے كہا كہ مناسك حج كی انتظامیہ كے بعض عہديدار حجاج كو روضہ رسول (ص) اور بقيع میں دعا اور زيارت پڑھنے سے منع كرتے ہیں اور ان كے موبائل كو بھی باقاعدہ چيك كيا جاتے ہے۔ ہمام حمودی نے اسی حوالے سے سعودی فرما نروا عبداللہ بن عبد العزيز كو ايك پيغام بھيج كر ان غلط اقدامات سے آگاہ كيا اور كہا كہ اس شدت پسند انتظامیہ كی شيعہ حجاج سے بد سلوكی كا نوٹس ليا جائے انھوں نے ايسے اقدامات كو شعائر اسلام كی توہين قرار ديتے ہوئے كہا كہ اس سے سعودی عرب كا منفی چہرہ حجاج پر عياں ہو گيا ہے۔ اس انتظامیہ كے ذريعہ بيت اللہ الحرام میں شيعہ كےخلاف كتب مفت تقسيم كی جارہی ہیں۔ اسی حوالے سے حسن الصفار سعودی شيعہ رہنما نے بھی ان شدت پسندوں پر تنقيد كی ہے۔
326902