آفريقی مسلم خواتين يونين كا اجلاس

IQNA

آفريقی مسلم خواتين يونين كا اجلاس

12:10 - December 02, 2008
خبر کا کوڈ: 1714993
بين الاقوامی گروپ: آفريقی مسلم خواتين كا دوروزہ اجلاس اقوام متحدہ كے تعاون سے آفريقی ملك " مالی" كے دارالحكومت " بامكو" میں شروع ہو گيا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق فرانسيسی خبررساں ايجنسی " APP" نے لكھا ہے كہ " جوزف بيل كٹاريا" جو كہ اقوام متحدہ كی پروگرامنگ كونسل كے ممبر ہیں انھوں نے اس اجلاس كی افتتاحیہ تقريب میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اس اجلاس كے انعقاد كا مقصد عورتوں كے ثقافتی شعور كو اوپر لانا، سماجی امور میں خواتين كا كردار، ثقافتی و سياسی امور میں خواتين كا كردار اور انسانی معاشرے كو در پيش مشكلات كا قلع قمع كرنا شامل ہے۔ انھوں نے كہا كہ ہماری كوشش ہو گی كہ آفريقی خواتين كی صلاحيتوں اور ان كے آفريقی معاشرے میں كردار كو اجاگر كریں۔ " مالی" میں خواتين كےامور سے متعلق وزير " ميگا سينا ڈيمبا" نے آفريقی مسلم خواتين كے كردار پر زور ديتے ہوئے كہا كہ آفريقی معاشرے كی ترقی میں خواتين كا كردار بہت كم ہے اور وہ سياسی و سماجی امورمیں شريك ہی نہیں ہیں۔ انھوں نے كہا كہ آفريقی مسلم خواتين يونين كےممبران آفريقی يونين ، oic اور اقوام متحدہ كی پروگرامنگ كونسل سے تعاون جاری ركھیں گے۔ ياد رہے كہ اس اجلاس كی افتتاحی تقريب میں آفريقی يونين اور oic كے نمائندے بھی شريك ہوئے ہیں۔
326905
نظرات بینندگان
captcha