ايام حج میں قرآن كےقديمی نسخوں كی جگہ جديد نسخوں كو رد وبدل كرنےكا منصوبہ

IQNA

ايام حج میں قرآن كےقديمی نسخوں كی جگہ جديد نسخوں كو رد وبدل كرنےكا منصوبہ

10:53 - December 03, 2008
خبر کا کوڈ: 1715411
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كی وزارت اوقاف نے گزشتہ روز ايام حج كےموقعہ پر تمام شہروں كی مساجد میں قرآن كے قديمی نسخوں كی جگہ جديد نسخوں كو رد و بدل كرنے كے منصوبہ كی تياری كی خبر دی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے نيوز ايجنسی " برناما" سے نقل كيا ہے كہ گزشتہ روز وزارت اوقاف نے ايك رپورٹ دی ہے كہ ملك كی ۹ ہزار مساجد میں نئی جائے نمازیں تقسيم كر دی گئی ہیں۔ اس رپورٹ كے مطابق ہجوم كو روكنے كی خاطر ملك میں نئی مساجد كی تعمير میں اضافہ ہوا اور اس وزارت خانے كی طرف سے بھی ۱۵۰ نئی مساجد تعمير كی گئی ہیں۔ وزارت خانے نے خبر دی ہے كہ ايام حج میں شہر مقدس مكہ و مدينہ میں ۸۰۰ امام جماعت اپنی خدمات انجام دیں گے۔
326516

نظرات بینندگان
captcha