بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق " سفر اورگ" خبررساں سائٹ نے لكھا ہے كہ سعودی عرب كے شہر قطيف كےامام جمعہ اور شيعہ رہنما " حسن الصفار" نے نماز جمعہ كےخطبوں میں كہا كہ اسلام كی روشن اور واضح تصوير دنيا كے سامنے پيش كرنا تمام اسلامی مذاہب كے پيروكاروں كی ذمہ داری ہے۔ انھوں نے كہا كہ مسلمانوں كے درميان اتحاد ويكجہتی اسلامی ممالك كا سب سے اہم مسئلہ ہے اور امسال حج ايسے موقع پر انجام پا رہا ہے جب دشمنوں كی پوری كوشش ہے كہ وہ امت اسلامیہ كے درميان فرقہ واريت كو ہوا دےرہے ہیں۔ حسن الصفار نے كہا كہ بعض سلفی گروہوں كا متعصبانہ رویہ بالخصوص شيعہ حجاج سے ان كے مرقد منور حضرت رسولخدا(ص) اور بقيع میں غلط برتاو قابل افسوس ہے اور یہ شدت پسند گروہ حضرت رسول ﷺ اور بقيع سے تبرك كو بدعت سمجھتے ہیں اور مسلمانوں كے عبادی اور اقتصادی جذبات كی اہانت كرتے ہیں۔ امام جمعہ قطيف نے كہا كہ ان سلفی شدت پسند گروہوں كےاقدامات شريعت اسلام كےقوانين كے مخالف ہیں اور وہ سعودی معاشرے كی غلط تصويرپيش كر رہے ہیں۔ انھوں نےمزيد كہا كہ اب دنيائے اسلام مختلف متعصب گروہوں كی بھينٹ چڑھ رہی ہے۔ لہذا مسلمانوں كو چاہیے كہ وہ حج كے موقع پر ہوشيار رہیں۔ اور اپنی صفوں میں اتحاد كو قائم ركھیں۔
327180