بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق یہ كتاب دوحصوں پر مشتمل ہے پہلا حصہ فلسفہ دين ہے جس میں " الھيات" دين پر عقلی نگاہ، كشف دين كا طريقہ، دينی معرفت، فلسفہ دين كی حقيقت، اور ديگر مسائل بيان كیےگئے ہیں۔ دوسرا حصہ كلام جديد پر مشتمل ہے جس میں مصنف نے كلام جديد میں تجدد كے مفہوم كی تحليل بيان كی ہے۔ اور علم كلام كا قديم اور جديد رابطہ ، دنيائے اسلام میں كلام جديد ، علم كلام میں جديد كلامی مسائل كی پيدائش كے علل و اسباب، وغيرہ كو بيان كيا ہے۔ اس كتاب كا دوسرا ایڈيشن ۳۵۴ صفحات پر مشتمل ہے اور اسے " دليل ما" پبلشرز نے شائع كيا ہے۔
327912