تركی میں'' امام علی علیہ السلام اور مولانا'' كےعنوان سے جشن كا انعقاد

IQNA

تركی میں'' امام علی علیہ السلام اور مولانا'' كےعنوان سے جشن كا انعقاد

12:49 - December 06, 2008
خبر کا کوڈ: 1716349
بين الاقوامی گروپ: ۱۶ دسمبر ۲۰۰۸ء كو عيد غدير خم كی مناسبت سے تركی كے شہر " قونیہ" میں " امام علی علیہ السلام اور مولانا" كےعنوان سےجشن كی تقريب منعقد كی جائے گی جس میں تركی میں مقيم ايرانی بڑی تعداد میں شركت كریں گے۔

تركی میں اسلامی جمہوریہ ايران كی رايزنی كے انچارج " فرھاد پاليز دار" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ عيد غدير ہی كی مناسبت سے انقرہ میں اسلامی جمہوریہ ايران كے سفارت خانے میں بھی جشن منعقد كيا جائےگا۔ انھوں نےمزيد كہا كہ اسلامی جمہوریہ ايران كے سفارت خانے میں ۷ دسمبر ۲۰۰۸ء كو دعا عرفہ پڑھی جائے گی اور ۸ دسمبر ۲۰۰۸ء كو اسی سفارت خانے میں عيد قربان كی مناسبت سے جشن منعقد كيا جائے گا۔
329551
نظرات بینندگان
captcha