بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نےقطری اخبار" الرایۃ" سے نقل كيا ہے كہ ان مقابلوں كےبارہویں سيشن كے منتظم محمد عارف عبدالرحيم نےكہا كہ یہ ۱۶ روزہ مقابلے حفظ قرآن كريم كےمختلف سطوح میں منعقد ہوں گے جس میں اسلامی ممالك كے فوجی شريك ہوں گے۔ انھوں نے قطر كی مسلح افواج اور وزارت اوقاف و امور اسلامی قطر كی ان مقابلوں كےانعقاد پر قدر دانی كی اور اس كو حفظ و تلاوت قرآن كو تقويت كرنے كا ايك قدم قرار ديا۔ ان مقابلوں كےآخر میں تمام شركاء فوجی حضرات كو مفت حج وعمرہ اور اعزازی شيلڈدی جائیں گی۔
327228