بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے نيوز ايجنسی " Islamic-call" سے نقل كيا ہے اس اجلاس كا مقصد یہ ہےكہ براعظم افريقہ میں صلح كو وسعت دی جائے۔ اس اجلاس كا موضوع " تعصب كا مقابلہ" امن و امان كی توسيع اديان كے تعاون كے سایے میں " ہے اس اجلاس كو انٹرنيشنل دعوت اسلامی نامی انجمن كے تعاون سےمنعقد كيا جائے گا۔ اس اجلاس كا مقصد اديان كی مشتركہ اقدار كی بنياد پر ايك قوی نظام كو بنانا ہے۔ یہ اجلاس افريقہ كے كسی ايك ملك جس كا نام نہیں ليا گيا میں ہو گا۔ ان موضوعات پر تحقيق افريقہ كے ۱۴۰ دينی رہنما كریں گے۔ مختلف اديان كے مذہبی رہنماوں كےدرميان تعاون كی راہ سے افريقہ كےموجودہ بحران پر غلبہ پايا جا سكتا ہے۔
327306