بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے حوزہ علمیہ نيوز سنٹر كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ حوزہ علمیہ قم كےانچارج آيت اللہ مقتدائی نےاس ملاقات میں اس بات پر روز ديا كہ امام خمينی كے آثار كی پوری دنيا میں ترويج ہونی چاہیے۔ انھوں نے دنيا میں امام خمينی كےعلمی اور فقہی نظريات كی مانگ كے حوالے سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ مجھےاوائل انقلاب میں سينگال جانے كا موقعہ ملا مجھے بتايا گيا كہ سعودی عرب اس ملك میں بہت زيادہ پيسے خرچ كر رہا ہے اور اس ملك میں ايك عظيم الشان مسجد بھی تعمير كروا رہا ہے ليكن اس كےباوجود وہاں لوگ امام خمينی كےنظريات سے آگاہی حاصل كرنےكےبہت مشتاق تھے۔ حوزہ علمیہ كے انچارج نے مختلف ممالك كےجوانوں كا شيعيت كی طرف مائل ہونے كا سبب امام خمينی كےآثار كو قرار ديا۔
329210