بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ كرغستان كی رپورٹ كے مطابق اس نسخہ كی اشاعت شيخ علأالدين منصور" نے كی تھی جس پر بعض كرغسی علماء نے نظرثانی كر كے اس میں موجود اغلاط كی نشاندہی كی اور اس بنا پر اس قرآن كی تقسيم ممنوع قرار دے دی گئی۔ كرغسی مسلمان روحانی ادارہ كےعلماء كا نظریہ ہے كہ اگرچہ شيخ علأالدين منصور اس ملك كے نامور عالم ہیں ليكن ان سے ترجمہ قرآن مين چند بڑی غلطياں سرزد ہوئی ہیں جو اہل سنت كے عقائد كےسراسر مخالف ہیں۔ اس بنا پر انھوں نے شيخ علأ الدين منصور كے ترجمہ قرآن كو غلط قرار ديا اور اس پر پابندی عائد كر دی ہے۔
329109