بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق " بينات" خبررساں سائٹ نےلكھا ہے كہ علامہ فضل اللہ نے مكہ مكرمہ میں حزب اللہ لبنان كےبعثہ حج كے سربراہ شيخ محمد يزبك سے ملاقات میں كہا كہ دنيائے اسلام میں اسلامی تحريكیں اٹھانے مں حوزہ علمیہ نجف اور قم كےعلماء اور مراجع نے بنيادی كردار ادا كيا ہے انھون نے دنيائے اسلام كو درپيش مسائل اور مشكلات پر تبصرہ كرتےہوئے كہا كہ مناسك حج مسلمانوں كے سياسی اور عبادی اتحاد میں بہت موثر ہیں اور وحدت اسلامی كی تقويت كےلیے بہت بڑا عامل شمار ہوتے ہیں اور مختلف مذہبی تعصبات كم ہوتے ہیں۔ علامہ فضل اللہ نے كہا كہ اسلام كی تعيين كرنا تمام مسلمانوں كی ذمہ داری ہے اور مختلف مذاہب كے پيروكاروں كو چاہیےكہ وہ گفتگو اور اچھے تعلقات كے ذريعہ ايك دوسرے كے افكار و نظريات كا احترام كریں۔ انھوں نے كہا كہ حزب اللہ لبنان نے قرآن اور اسلام پر بھروسہ كرتےہوئے علاقے میں عالمی استكبار اور اسرائيل كی سازشوں كا مقابلہ كيا ہے اور دشمن پر كاميابی حاصل كی ہے۔
330079