مكہ میں قرآن كے سائنسی اعجاز پر تحقيقی سنٹر كا افتتاح

IQNA

مكہ میں قرآن كے سائنسی اعجاز پر تحقيقی سنٹر كا افتتاح

15:20 - December 07, 2008
خبر کا کوڈ: 1716931
بين الاقوامی گروپ: مسجد الحرام كےجوار میں واقع سائنسی اعجاز پر مشتمل تحقيقی سنٹر كا افتتاح سائنسی اعجاز كی عالمی انجمن كے جنرل سيكرٹری نے كيا۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق سعودی روزنامہ " الوطن" نے لكھا ہے كہ اس افتتاحی تقريب سےخطاب كرتےہوئے عبداللہ عبدالعزيز المصلح نے كہا كہ قرآن كےسائنسی اعجاز پر مشتمل یہ تحقيقاتی سنٹر ايك علمی جگہ ہے جہان پر اس موضوع میں تحقيقات انجام پائیں گی۔ انھوں نے كہا كہ اس سنٹر میں علماء اور محققين كی ايك تعداد مصروف عمل ہے جو سائنسی حوالے سے كی گئی تحقيقات پر دوسرے ممالك میں بھی نگرانی كرتی ہے۔ المصلح نے كہا كہ دانشور اور محققين كی خواہش ہے كہ وہ قرآن و سنت كی روشنی میں سائنسی معلومات بالخصوص قرآن اور سنت كے سائنسی اعجاز سےدنيا كو زيادہ سے زيادہ رو شناس كروائیں۔ انھوں نے بعض آيات كا حوالہ بھی ديا جو قرآن كے سائنسی اعجاز پر دلالت كرتی ہیں جن میں سے سورہ فصلت كی آيت ۵۳ بھی شامل ہے۔ انھوں نے مسلمانوں سے اپيل كی كہ وہ آيات قرآنی میں تفكر اور اس كتاب كی تعليمات كو بہترسے بہتر كرنے كی كوشش كریں۔
330038
نظرات بینندگان
captcha