بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اماراتی اخبار" الخليج" نے لكھا ہے كہ شارجہ كے قرآن و سنت نبوی" (ص) ادارہ كے سربراہ وليد المرزوقی نے كہا كہ شارجہ كے قرآنی مقابلوں میں پہلی بار ترتيل قرآن كا بھی اضافہ كيا گيا اور ان مقابلوں پر دو كمیٹياں نظٓارت كر رہی تھیں۔ انھوں نے كہا كہ مقابلوں میں منتخب افراد كی قدردانی آج عمل میں آئے گی جہان ان افراد كو نفيس انعامات سے نوازا جائے گا۔ انھوں نے مزيد كہا كہ حفظ قرآن اور ترتيل كےمقابلوں میں جن افراد كو منتخب كيا گيا اس میں بہت دقت اور باريك بينی سے كام ليا گيا ہے۔ انھوں نے كہا كہ ان مقابلوں میں ۱۳۰ قرآنكے حافظ اور مختلف عمروں كےمرد اور خواتين شريك ہوئیں۔ ان مقابلوں كے آخری مرحلے میں ۳۵ افراد پہنچے اور ان میں سے ہی كچھ افراد آخری مرحلے تك پہنچے ہیں۔
330002