امام جمعہ قطيف: مكتب اہل بيت (ع) كی پيروی عمل صالح میں ظاہر ہوتی ہے

IQNA

امام جمعہ قطيف: مكتب اہل بيت (ع) كی پيروی عمل صالح میں ظاہر ہوتی ہے

15:40 - December 07, 2008
خبر کا کوڈ: 1716941
بين الاقوامی گروپ: مكتب اور ولايت اہل بيت (ع) كی پيروی كوئی فرقہ نہیں ہے بلكہ تمام مسلمانوں كےلیے لائحہ عمل ہے۔ اور در حقيقت مكتب اہل بيت (ع) پيروی عمل صالح اور محرمات سےاجتناب میں ظاہر ہوتی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' نے " Saffar.org" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ سعودی عرب كےشہر قطيف كےامام جمعہ نے ۵ دسمبر ۲۰۰۸ء كو نماز جمعہ كےخطبوں سےخطاب كرتے ہوئے كہا كہ اہل بيت (ع) نےاپنے فرمودات میں عمل صالح كے انجام اور حرام سے اجتناب كی تاكيد كی ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اہل بيت (ع) نے مسلمانوں كی ہدايت اور انہیں دين اسلام كے اصولوں سےآگاہ كرنے كےلیے مبلغين اور روشن فكر علماء كی تربيت كی۔ جناب" حسن الصفار" نے نماز جمعہ كےدوسرے خطبے میں روز عرفہ كی فضليت بيان كرتے ہوئے كہا كہ اس دن امام حسين (ع) كی دعا عرفہ، زيارت امام حسين (ع) غسل ، روزہ اور نماز مستحب ہیں۔
330713
نظرات بینندگان
captcha