بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' نے مصر كی سركاری نيوز ايجنسی " الشرق الاوسط" سے نقل كيا ہے كہ فہمی ہويدی نےمیڈيا سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ سعودی عرب كی بہت سی شخصيات اور علماء اس مكالمہ بين الاديان كانفرنس میں شريك نہیں ہوئے۔ انھوں نے كہا كہ جن بعض لوگوں نے اس كانفرنس میں شركت كی انھوں نے بہت چالاكی اور احتياط كے ساتھ شمعون پرز سے مصافحہ كرنے سے اجتناب كيا۔ حالانكہ شيخ الازہر نے مسكراتے ہوئے كيمروں كے سامنے اسرائيلی صدر سے ہاتھ ملايا۔ انھوں نے كہا طنطاوی نے اس شخص كےساتھ ہاتھ ملايا جس كے ہاتھ فلسطين كے بے گناہ لوگوں كےخون سے رنگين ہیں اور انھوں نے آخر میں كہا كہ شيخ الازہر كی مشكل یہ ہے كہ وہ ايك حكومتی كارندے كی طرح كام كرتا ہی جب مصری صدر شمعون پرز سےہاتھ ملاتا ہے تو یہ بھی اپنی حيثيت كا لحاظ كیے بغير اس سے ہاتھ ملاتا ہے۔
330665