بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' نےكويتی اخبار" القبس" سےنقل كيا ہےكہ پريس بون شہر كے اسلامی مدرسہ كے اراكين نےاسلام مخالف ترانہ بجانے پر اعتراض كيا جس كا موضوع " اے اسٹريليا" عدل كے ساتھ ترقی كر" تھا۔ اس اسلامی مدرسہ كے سابق پرنسپل پاروين چانڈ نے كہا كہ مدرسہ كے اراكين نےاس قومی ترانے كو دين اسلام كے اصولوں اور تعليمات و عقايد كےمخالف ہونے كی وجہ سےا سے ممنوع قرار ديا ہے۔ یہ اس وقت ہوا جب گزشتہ ہفتے ۲۰۰ كےقريب متعصب افراد نے شہر كی مركزی كونسل كےدفتر كےسامنے احتجاج كيا اور اسٹريليا میں نئے اسلامی مدارس كی تعمير كی اجازت نہ دينے كا مطالبہ كيا احتجاج كرنے والوں كا كہنا تھا كہ اسٹريليا كےمختلف شہروں میں مدارس كی تعمير كی وجہ سے معاشرہ ٹوٹ پھوٹ كا شكار ہو جائےگا۔
330507