امريكی اخبار میں كتاب " اسلام دين زندگی" كا تعارف

IQNA

امريكی اخبار میں كتاب " اسلام دين زندگی" كا تعارف

12:49 - December 08, 2008
خبر کا کوڈ: 1717275
بين الاقوامی گروپ: ايك مسلم دانشمند عبداللہ ودود شلبی كی تاليف شدہ كتاب" اسلام دين زندگی" كا تعارف ايك امريكی اخبار میں ہوا ہے۔ یہ تعارف ۵ دسمبر كو امريكی رياست انڈيانا كی "Courierpress" اخبار میں شائع ہوا۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' نے اخبار " Courierpress" سے نقل كيا ہےكہ عبداللہ ودود شلبی نےاس ۸۶ صفحات پر مشتمل كتاب میں كوشش كی ہے كہ دين اسلام كی تعليمات كو غير مسلم مخاطبين كےلیے بيان كرے۔ شلبی الازہر يونيورسٹی مصر كے شعبہ الہيات كےفارغ التحصيل ہیں۔ اور اس كتاب اسلام دين زندگی" میں اركان حج ، اعتقادات اور دين اسلام كی سنت كےحوالے سے تين حصوں میں بحث كی ہے عبداللہ ودود شلبی نے اس سے قبل ۲۰ كتابیں دين اسلام كی تعليمات كےبارے میں لكھی ہیں۔
330671
نظرات بینندگان
captcha