بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق فرانس كی سركاری خبررساں ايجنسی " APP" نے اس حوالے سے كہا ہےكہ عيد الاضحی كےموقع پر كسی قسم كی دہشتگردی سےنمٹنے كےلیے عراقی حكومت نے عوام سے اپيل كی ہے كہ وہ بغداد كی مركزی شاہراوں، مذہبی مقامات اور بازاروں میں گاڑياں پارك نہ كریں۔ عراقی سيكورٹی فورسز نے ايك بيان میں عراقی عوام سےمطالبہ كياہےكہ وہ عراقی پوليس اور قانون نافذ كرنے والے اداروں سے بھر پور تعاون كریں تاكہ كسی بھی اجتماعی دہشتگردی كا مقابلہ كيا جا سكے۔ اس بيان میں كہا گيا ہےكہ پوليس كو یہ احكامات جاری كر دیے گئے ہیں كہ وہ كسی بھی دہشتگردی كا مقابلہ كرنےكےلیے پوری طرح آمادہ اور تيار رہے۔
331476