گلف نيوز:ايك سروے كے مطابق اكثر مسلمانوں كے نزديك اقوام متحدہ امريكہ كےكنٹرول میں ہے

IQNA

گلف نيوز:ايك سروے كے مطابق اكثر مسلمانوں كے نزديك اقوام متحدہ امريكہ كےكنٹرول میں ہے

14:48 - December 10, 2008
خبر کا کوڈ: 1717780
بين الاقوامی گروپ: "World Public Opinion. Org" سائٹ نے اپنے ايك سروے كے نتيجہ میں لكھا ہے كہ سات بڑےاسلامی ممالك كی سروے رپورٹ سےمعلوم ہوتا ہے كہ اكثر مسلمانوں كا یہ نظریہ ہےكہ اقوام متحدہ امريكہ كےكنٹرول میں ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق گلف نيوز نےلكھا ہے كہ اس سروے میں جن ممالك كو شامل كيا گيا تھاان میں مصر، تركی، اردن،ايران، انڈونيشيا، فلسطين، آذربائيجان اور نائيجيريا شامل ہیں۔ ان ممالك كے مسلمانوں كا یہ نظریہ ہے كہ اقوام متحدہ نےفلسطينی بحران كےلیے كوئی ٹھوس اور مفيد اقدام نہیں كيا ہےلہذا وہ اس ادارے سےبدظن ہیں۔ سروے رپورٹ كےمطابق جن ممالك كےلوگ اقوام متحدہ كی سرگرميوں كو موثر بھی جانتے ہیں وہ بھی كہتے ہیں كہ یہ ادارہ مشرق وسطی كے بحران كے حل كے لیے مفيد اور كافی اقدامات نہیں كر سكا لہذا مسلمان اس ادارہ سے بد ظن ہیں اور ان كا مطالبہ ہے كہ اس عالمی ادارہ كو دنيا كی سياست ، بحرانوں كے حل میں بہترين كردار ادا كرنا چاہیے ليكن اس كے كردار سے معلوم ہوتا ہے كہ یہ ادارہ امريكہ كے كنٹرول میں ہے۔
330958
نظرات بینندگان
captcha