دعائے عرفہ كےمطالب پر ايك اجمالی نگاہ

IQNA

دعائے عرفہ كےمطالب پر ايك اجمالی نگاہ

15:14 - December 10, 2008
خبر کا کوڈ: 1717797
اعزای خبرنگار محمد جوادی:روز عرفہ كی مناسبت سے اس عظيم دعا كےمطالب پر ايك اجمالی نگاہ ڈالتے ہیں ۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كےاعزازی خبرنگار نے لكھا ہےكہ دعائے عرفہ كے مطالب ۱۵ عناوين پر مشتمل ہیں اس دعا كی ابتدا حمد وثنائے پروردگار سے ہوتی ہے۔ اس كے بعد خدا سے تجديد عہد اور ميثاق ہے۔ تيسرا مطلب جو اس دعا میں بيان كيا گيا ہے وہ اپنے نفس كی پہچان ہے اور اس كےبعد انسانی خلقت كے راز كو بيان كيا گيا ہے۔ اس كے بعد انسان ان نعمتوں كی شكرگزاری سے ناتوان ہے۔ اس دعا كا اگلا مطلب انسان كی باكمال خواہشات ہیں۔ اور اس كے بعد خدا كی تربيت كی طرف اشارہ كيا گيا ہے اور خدائی تربيت كی ضروريات كو ذكر كيا گيا ہے۔ اس كے بعد خدا كی بارگاہ میں شكايت كی گئی ہے كہ اے خدا تو نے مجھے كس كے حوالے كيا ہے اس كے بعد انبياء كے مربی ہونے اور خدا آسمانی كتب اورا نبياء كے ارسال كا بيان ہے اور آخر میں خدا كو انسانوں كے لیے بہترين پناہ گاہ كے طور پر متعارف كروايا گيا ہے۔ یہ اس دعا میںبيان كیے گئے مطالب كا بالكل اجمالی ساخاكہ ہے۔
331219

نظرات بینندگان
captcha