انگلينڈ كےوزير خارجہ كی عيد قربان كے موقعہ پر مبارك باد

IQNA

انگلينڈ كےوزير خارجہ كی عيد قربان كے موقعہ پر مبارك باد

12:25 - December 11, 2008
خبر کا کوڈ: 1717967
بين الاقوامی گروپ: انگلينڈ كے وزير خارجہ ڈيوڈ ملی بينڈ نےايك پيغام میں انگلينڈ میں مقيم مسلمانوں كو عيد قربان كے موقعہ پر مبارك باد پيش كی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' سے نقل كيا ہے كہ ڈيوڈ ملی بينڈ نے اپنے پيغام میں عيد كے پر مسرت موقع پر مسلمانوں كے لیے نيك خواہشات كی تمنا كی ہے۔ لبرل ڈيموكریٹ پارٹی انگلينڈ كے لیڈر نيك كلگ نے بھی اپنے پيغام میں دنيا كے تمام مسلمانوں كو عيد قربان كی مبارك باد پيش كيا ہے۔ اور ملك كےمذہبی و ثقافتی تمدن كے ارتقا كے لیے مسلمانوں سے تعاون كی اپيل كی ہے۔ فرانس كے وزير داخلہ " ميشل آلاھ ماری" نےبھی مسلم كونسل فرانس كےسربراہ كو خط كے ذريعے فرانس كے مسلمانوں كو عيد قربان كے موقعہ پر مبارك باد دی ہے۔
331616
نظرات بینندگان
captcha