بين الاقوامی معاشرہ مظالم غزہ كے مقابلے میں خاموشی اختيار كرنے كی وجہ سےمجرم ہے

IQNA

بين الاقوامی معاشرہ مظالم غزہ كے مقابلے میں خاموشی اختيار كرنے كی وجہ سےمجرم ہے

14:50 - December 13, 2008
خبر کا کوڈ: 1718579
بين الاقوامی گروپ: فلسطينی عوام كے منتخب وزير اعظم اسماعيل ہانیہ نے بين الاقوامی معاشرے كو غزہ میں اسرائيلی مظالم میں سكوت اختيار كرنےكی وجہ سے مجرم قرار ديا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے نيوز ايجنسی " معا" سے نقل كياہے اسماعيل ہانی نے ايك پريس كانفرنس میں كہاكہ موجودہ حالات میں اسرائيل مقبوضہ فلسطين میں غير انسانی اور وحشيانہ اقدامات كا مرتكب ہوا ہے جبكہ اقوام متحدہ اور تمام بين الاقوامی تنظيموں نے فقط چپ سادھ ركھی ہے۔ انھوں نے اضافہ كيا كہ ۱۵ لاكھ آبادی پر مشتمل غزہ شہر میں غذا ، ادويات ، پیٹرول وغيرہ لانے میں روكاٹیں كھڑی كرنا اسرائيلی مظالم كی گہرائی اور بين الاقوامی معاشرے كی بے رخی كو بيان كر رہا ہے۔ آخر میں انھوں نےعربی ممالك سے مطالبہ كيا غزہ كےمحاصرے كے اختتام كے لیے اسرائيل پر دباو ڈالا جائے فلسطينيوں اور غزہ كے مظلوم لوگوں كی مشكلات كےحل كے لیے عملی اقدامات كیے جائیں۔
332319
نظرات بینندگان
captcha