بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے اخبار" Peninsulaqatar" سے نقل كيا ہے كہ فرانسيسی صدر سركوزی نے اس حملے كو مسلم معاشرے كے خلاف نسل پرست متعصبانہ اقدام قرار ديا۔ گزشتہ دو سال میں اس نوعيت كا یہ تيسرا حملہ ہے۔ فرانس كے اٹارنی جنرل جان پيروالنسی نےنامہ نگاروں كو انٹرويو ديتے ہوئے كہا كہ عيد قربان كے روز قبرستان میں موجود ۵۰۰ كےقريب مسلمانوں كی قبور كو ويران كر ديا گيا ہے۔ قبرستان میں كل ۵۷۶ قبریں ہیں جن میں سے ۵۰۰ قبریں مسلمانوں كی ہیں۔ انھوں نے كہا كہ حملہ آوروں كی گرفتاری كےلیےپوليس كو شش كر رہی ہے۔ ياد رہےكہ عيد قربان ۷ دسمبر كو فرانس كے فوجی قبرستان كےاسلامی حصے میں موجود قبروں پر حملہ كيا گيا تھا۔ اور بعد میں حملہ آوروں نےاسلام مخالف پرچموں كےذريعے قبروں كو چھپا ديا۔ اپريل ۲۰۰۸ء میں مسلمانوں كی ۱۴۸ قبور كو ويران كر ديا گيا تھا۔
332132