بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق " قدس آن لائن" سائٹ نے لكھا ہے كہ عطاء اللہ حنا نے اس خبررساں ادارےسے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ غزہ میں لوگوں كی حالت قابل افسوس ہے اور اس علاقے كےلوگوں كی حمايت كرنا ہر انسان كی ذمہ داری ہے۔ انھوں نے كہا كہ فلسطينی گروپوں كےدرميان اختلافات نے فلسطين كی قومی وحدت كو متاثر كيا ہے اور یہی اختلاف باعث بنا ہے كہ آج تك فلسطينی سر زمين اسرائيليوں كے قبضے میں ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ فلسطينی عوام صرف قومی وحدت كے تحفظ اور اتحاد و يكجہتی كےذريعہ ہی آزادی ، استقلال اور عزت و وقار حاصل كر سكتی ہے۔ انھوں نے كہا كہ ہم اپنی عربی حيثيت كے پابند ہیں اور ہميشہ فلسطينی سر زمين كی حمايت كرتے رہیں گے۔
332993