بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كی مطابق " Qubanchi" خبررساں سائٹ نے لكھا ہے كہ جناب حجۃ الاسلام والمسلمين سيد صدر الدين قپانچی نے اپنے خطاب میں عراقی میڈيا اور ذرائع ابلاغ سے كہا كہ وہ عراق كےمراجع دين كی خبریں نشر كرتے وقت دقت سے كام لیں۔ انھوں نے عراقی معاشيات كی ترقی میںجوانوں اور خواتين كےكردار پر زور ديا اور حكومتی عہديداروں سے مطالبہ كيا كہ وہ جوانوں اور خواتين كی مختلف ميدانوں میںشركت كو يقينی بنائیں۔ نجف اشرف كےامام جمعہ نےكہا كہ عراقی عوام كی بلدياتی انتخابات میں شركت عراق كی ترقی میں مزيد موثر ثابت ہوگی۔ یہ انتخابات آئندہ ماہ منعقد كیے جا رہے ہیں۔
333026