بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق " قدس پريس" نےلكھا ہے كہ جمال الخضری" نےجمعرات كے دن اس ايجنسی سےبات چيت كرتے ہوئے كہا كہ غزہ میں محاصرہ كیے گئے فلسطينيوں كی مدد كرنا ان كا بنيادی انسانی حق ہے اوراسرائيل كا اس مدد میں ركاوٹ ڈالنا بين الاقوامی قوانين كے خلاف ہے۔ انھوں نے كہا كہ اگر اسلامی اور عربی ممالك ارادہ كر لیں اور غزہ كا محاصرہ ختم كرنےپر پر عزم ہوجائیں تو اس محاصرے كو ختم كيا جا سكتا ہے اور اسرائيل كو صفحہ ہستی سے ہی مٹايا جا سكتا ہے۔ انھوں نے كہا كہ اسرائيل یہ بخوبی جانتا ہے كہ اسلامی اورعربی ممالك كے اندر یہ صلاحيت پائی جاتی ہے كہ وہ اس نامشروع حكومت كا خاتمہ كر سكتے ہیں۔
332672