بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق مصری روزنامہ " الاخبار" نے لكھا ہے كہ " مصر كے اسلامی امور كی سپريم كونسل " كی خارجہ كمیٹی كے سربراہ " علی السمان" نے كہا ہے كہ اس سيمينار میں مسلمانوں اور یہوديوں كے درميان باہمی تبادلہ خيال كی نئی راہوں اور راہ حل كے حوالے سے گفتگو ہو گی تاكہ باہمی اقدام اور عدل و انصاف كو دنيا میں عملی جامہ پہنايا جا سكے۔ انھوں نے بعض مسلمان اور یہودی دانشوروں كےاس سيمينار میں بھی شركت كے حوالے سے كہا كہ " عبداللہ واد" سنگال كے صدر مملكت، oic كے سربراہ اس سيمينار كی صدارت كریں گے۔ علی السمان نے كہا كہ یہ عالمی سيمينار عالمی صلح اور عدل و انصاف برقرار كرنے كی غرض سے منعقد كيا جا رہا ہے جبكہ اس وقت اسرائيل مقبوضہ فلسطين بالخصوص غزہ میں ظلم كےپہاڑ ڈھا رہا ہے۔ یہ سيمينار ۱۰ دسمبر۲۰۰۸ء سے شروع ہو رہا ہے۔
333674