بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق متفقہ دين و زندگی كےموضوع پر ہونے والے اجلاس میںمحققين نےاپنے اپنے مقالہ جات پيش كیے ان میں باقر العلوم يونيورسٹی كے استاد مولانا محمد جعفر علمی نے " شيعہ كی الھيات اور غير مسلموں كی عبادات" كےموضوع پر مقالہ پيش كيا۔ تہران اور شمال ايران كے ارامنوں كے خليفہ اور روحانی رہنما " سيبوہ سيركيسيان" نے بھی اسلام اور عيسائيت كی ثقافت اور دين شناسی پر تبادلہ خيال كيا۔ دوسرے شركاء میں ادارہ تبليغات اسلامی كے سربراہ حجت الاسلام والمسلمين سيد مہدی خاموشی اور لاوسن يونيورسٹی سوئٹزر لينڈ كے استاد جان كلیڈ باسٹ نے بھی خطاب كيا۔
333119