طنطاوی كا شمعون پرز كے ساتھ مصافحہ مسلمانوں كے لیے بڑا درناك ہے

IQNA

طنطاوی كا شمعون پرز كے ساتھ مصافحہ مسلمانوں كے لیے بڑا درناك ہے

12:57 - December 16, 2008
خبر کا کوڈ: 1719801
بين الاقوامی گروپ: انگلينڈ كے اخبار گارڈين نے طنطاوی كا شمعون پرز كے ساتھ مصافحہ كرنے پر ايك تحقيقی مقالہ شائع كيا ہے جس میں كہا گيا ہے كہ یہ اقدام مسلمانوں كے لے بڑا درد ناك ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے مصری نيوز ايجنسی الشرق الاوسط" سے نقل كيا ہے كہ اس مقالے میں كہا گيا ہے كہ اس سے ہٹ كر كہ یہ مصافحہ جان بوجھ كر تھا يا نہیں ليكن عالم اسلام كی بہت بڑی يونيورسٹی كے سربراہ كا اسرائيلی صدر سے ہاتھ ملانا بڑا ہی درد ناك ہے اور مسلمان اس اقدام كو صیہونيوں كےلیے ايك مفت تحفے سےتعبير كرتے ہیں۔ اس مقالہ میں آيا ہے طنطاوی نے مسكراتے ہوئے پرز سے ہاتھ ملايا جبكہ ۱۰ لاكھ فلسطينی بے گناہ شہری شديد قسم كے اسرائيلی محاصرے میں ہیں۔ اخبارنے لكھا ہے كہ اس اقدام پر بہت زيادہ تنقيد اور رد عمل ظاہر كيا گيا ہے تنقيد سےپتہ چلتا ہے كہ مصر كے حكومتی اور عوامی موقف میں اختلافات پايا جاتا ہے۔
333252
نظرات بینندگان
captcha