بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے مصری نيوز ايجنسی " متحدہ ریڈيو ٹی وی مصر " سے نقل كيا ہے كہ محمد الشحات نے كہا ہے كہ الازہر يونيورسٹی مسلسل كوشش كر رہی ہے كہ مغربی مسلم اقليتوں كو پيش آنےوالی مشكلات كو سامنے لايا جائے اور ان كے حل كےلیے ايك طريقہ كار پيش كيا جائے۔ انھوں نے بتا يا كہ عيسائی اور یہودی تنظيموں كےساتھ رابطہ قائم كيا جائيگا جس كا مقصد اديان اور ان كے پيروكاروں كے درميان ثقافتی روابطہ بڑھائےجائیں ہے۔ اور انھیں اسلامی ثقافت وتعليمات سےآگاہ كيا جائيگا۔ انھونے بتايا كہ اس كونسل نےغير مسلموں كو قرآن سےروشناس كرانے كےلیے بہت ساری دنيا كی رائج زبانون میں ترجمہ كروايا ہے اور بہت زيادہ تاليفات و تصنيفات كو بھی ترجمہ كروايا ہے۔
333313