الازہر كی پاليسی اسلام مخالف اہانت آميز حملوں كی مخالفت

IQNA

الازہر كی پاليسی اسلام مخالف اہانت آميز حملوں كی مخالفت

12:59 - December 16, 2008
خبر کا کوڈ: 1719802
بين الاقوامی گروپ: مصر كی اسلامی امور كونسل كے سربراہ محمد الشحات الجندی نے كہا ہے كہ مصر كی الازہر يونيورسٹی كی پاليسی یہ ہے كہ مغربی معاشرے میں مقيم مسلم اقليتوں سےمستقيم رابطہ قائم كيا جائے اور اسلامی مقدسات كےمخالف اور توہين آميز حملوں سے بچا جائے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے مصری نيوز ايجنسی " متحدہ ریڈيو ٹی وی مصر " سے نقل كيا ہے كہ محمد الشحات نے كہا ہے كہ الازہر يونيورسٹی مسلسل كوشش كر رہی ہے كہ مغربی مسلم اقليتوں كو پيش آنےوالی مشكلات كو سامنے لايا جائے اور ان كے حل كےلیے ايك طريقہ كار پيش كيا جائے۔ انھوں نے بتا يا كہ عيسائی اور یہودی تنظيموں كےساتھ رابطہ قائم كيا جائيگا جس كا مقصد اديان اور ان كے پيروكاروں كے درميان ثقافتی روابطہ بڑھائےجائیں ہے۔ اور انھیں اسلامی ثقافت وتعليمات سےآگاہ كيا جائيگا۔ انھونے بتايا كہ اس كونسل نےغير مسلموں كو قرآن سےروشناس كرانے كےلیے بہت ساری دنيا كی رائج زبانون میں ترجمہ كروايا ہے اور بہت زيادہ تاليفات و تصنيفات كو بھی ترجمہ كروايا ہے۔
333313
نظرات بینندگان
captcha