غزہ كے حوالے سے گوگلی بم دھماكہ قريب

IQNA

غزہ كے حوالے سے گوگلی بم دھماكہ قريب

13:45 - December 16, 2008
خبر کا کوڈ: 1719850
بلاگ گروپ: غزہ كے حوالے سے گوگلی بم جيسے مختلف بلاگ نويسوں نے فلسطينی عوام كی حمايت میں انٹرنیٹ پر لكھنا شروع كيا ہوا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق " غزہ كا گوگلی بم " جسے بلاگ نويسوں كی بڑی تعداد نے اسرائيلی مظالم كےخلاف اور فلسطين كے مظلوم عوام كے دفاع میں لكھا گيا ہے یہ گوگلی بم دوزبانوں انگريزی اور فارسی میں انٹرنیٹ پر لكھا جا رہا ہےاور عنقريب دوسری زبانوں میں بھی لكھا جائے گا۔ اس بلاگ میں امت اسلامیہ كو بيداری كی دعوت دی گئی ہےاور غزہ كا محاصرہ ختم كرنے كا مطالبہ كيا گيا ہے۔ اس بيانیہ میں جن لوگوں كو مخاطب بنا كر لكھا گيا ہے ان میں عالمی ادارے،عرب ممالك كے سربراہان ، حسنی مبارك، اسرائيل ،عرب عوام ،دنيا كے مسلمان اور فلسطينی مسلمان شامل ہیں۔ بلاگ نيوز نےغزہ كےمظلوم عوام كے حاميوں سےمطالبہ كيا ہے كہ وہ اس گوگلی بم كا ایڈريس ايك دوسرے كو ارسال كریں تاكہ اس كی اشاعت گوگل پر زيادہ سے زيادہ ہوسكے۔ اگر زيادہ سے زيادہ لوگ اس كا لينك گوگل كی طرف دیں گے تو اس سے اس سائٹ كا وزٹ كرنے والوں كی تعداد میں بھی اضافہ ہو گا۔
333723

نظرات بینندگان
captcha