مصری حكومت كی طرف سے الازہر سیٹلائٹ چينل كی حمايت

IQNA

مصری حكومت كی طرف سے الازہر سیٹلائٹ چينل كی حمايت

13:52 - December 16, 2008
خبر کا کوڈ: 1719861
بين الاقوامی گروپ: مصر كےصدر مملكت حسنی مبارك نے اس ملك كی پارليمنٹ كی دينی كميشن كی طرف سے الازہر يونيورسٹی سے مربوط سیٹلائٹ چينل شروع كرنے پر حمايت كا اعلان كر ديا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كےمطابق مصری روزنامہ " الاخبار" نے لكھا ہے كہ پارليمنٹ كے دينی كميشن كے سربراہ احمد عمرھاشم نے اس حوالے سےكہا ہے كہ الازہر سےمتعلقہ ناموردانشوروں اور علما ءنے ايك سیٹلائٹ چينل شروع كرنے كا عندیہ ديا ہے اور اس چينل كا مقصد اسلامی اعتدال كو عام كرنا اسلامی آگاہی و بيداری اور فكری تبليغ كو زيادہ سے زيادہ اہميت دينا قرار ديا ہے۔ انھوں نے كہا كہ آئمہ مساجد كی علمی اور ثقافتی سطح كو اوپر لانا، و عاظ، مبلغين كو معلومات فراہم كرنا اور اسلام كےخلاف لگائے جانے والے انعامات كا جواب دينا وغيرہ اسی ٹی وی چينل كے ديگر مقاصد سے ہو گا۔
334097
نظرات بینندگان
captcha