نائيجيريا كے صوبہ كانو میں اسلامی آثار كے ترجمہ كے لیے مركز كی تاسيس

IQNA

نائيجيريا كے صوبہ كانو میں اسلامی آثار كے ترجمہ كے لیے مركز كی تاسيس

20:51 - December 19, 2008
خبر کا کوڈ: 1720416
بين الاقوامی گروپ: اسلامی آثار اور متون كے ترجمے كے لیے ايك مركز قائم كيا جائے گا۔ یہ مركز نائيجيريا كے صوبہ كانو میں نائيجيريا كی علماء كونسل كے تعاون سے قائم كيا جائيگا۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نےاخبار"Daily Triumph" سے نقل كياہے كہ علماء كونسل نائيجيريا كے سربراہ شيخ ابراہيم خليل نے مركز كی تاسيس آخری مراحل كے بارے میں خبر دی ہے۔ انھوں نے اس مركز كی تاسيس كا مقصد بيان كرتےہوئے كہا كہ اسلامی ثقافت و ارب كو وسعت دينے كی خاطر یہ مركز قائم كيا جا رہا ہے۔ انھوں نے وضاحت كی كہ چونكہ اكثردينی كتابیں عربی زبان میں ہیںاور ہماری كوشش ہے كہ اس مركز میں ان اسلامی آثار كا ترجمہ عوام تك پہنچايا جائے۔ سربراہ نے كہا كہ مسلمان دانشوروں اور محققين كے لكھے ہوئے آثار كا ترجمہ انگلش اور ہوسائی (رائج زبان) زبانوں میں كيا جائے گا۔
334279
نظرات بینندگان
captcha