اسلامی جمہوریہ ايران كا عدالتی نظام تمام ممالك كے لیے نمونہ ہے

IQNA

اسلامی جمہوریہ ايران كا عدالتی نظام تمام ممالك كے لیے نمونہ ہے

20:53 - December 19, 2008
خبر کا کوڈ: 1720417
سياسی گروپ: اسلامی جمہوریہ ايران كا عدالتی نظام ان تمام ممالك كے لیے مناسب نمونہ ہے جو ايك منظم و مفيد عدالتی نظام چاہتے ہیں۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے محكمہ اطلاعات سے نقل كيا ہےكہ چيف جسٹس آيت اللہ شاہرودی نے منگل كے روز اسٹريليا كے سفير سے ملاقات كی اور استكباری ممالك كے انسانی حقوق كی ايران میں پامالی كے حوالے سے پراپيگنڈے كو جھوٹا قرار ديا۔ اور انھوں نے كہا كہ اگر بيدار اور استكبار سے غير وابستہ حكومتیں ايران كے اسلامی عدالتی نظام كا مطالعہ كریں تو يقيناً اسلامی جمہوریہ ايران كی حقانيت كے قائل ہو جائیں گے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ قوہ قضائیہ كے مركز انسانی حقوق كےاراكين نےجن بين الاقوامی سيميناروں میں شركت كی ہے ان كی كوشش رہی ہےكه انسانی حقوق كے حوالے سے ايران كے بارے میں مثبت نگاہ كو بيان كریں اور مخاطبين كو لا علمی سےنكالیں۔ آخر میں انھوں نے اپيل كی كہ تمام ممالك كےسفير ايران كے اسلامی نظام كی كاميابيوں اور خلاقيت سےاپنی اپنی حكومتوں كو آگاہ كریں۔ اسٹريليا كے سفير نے اس ملاقات سےخوشی كا اظہار كيا اور ايران كے ساتھ حقوقی و عدالتی تعاون جاری ركھنے پر تاكيد كی۔
334945
نظرات بینندگان
captcha